انٹرنیٹ سنسر شپ نا منظور

خفیہ حکومتی رازوں سے پردہ ۱ٹھانے والی ویب سائیٹ "وکی لیکس" کی حالیہ اشاعت نے حکومتی معلومات تک رسائی کے حق کی بحث کو مزید بھڑکا دیا ہے. یہ بحث اور اس کے نتیجے میں ایسی معلومات شائع کرنے والی ویب سائیٹس اب مسلسل حکومتی دباؤ کا شکار ہوتی جا رہی ہیں.

غلطی نہ کیجئے اور اس بات کو سمجھئے کہ وکی لیکس جیسی ویب سائیٹس پر پابندی اظہارآزادی پر سنگین حملہ ہے.

ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں راست سیاسی معلومات کی اشاعت شائع کنندگان کا بنیادی حق ہے. اسی طرح انٹرنیٹ صارفین کو ان معلومات کو پڑھنے اور ان کے بارے میں اظہاررائے کا حق بھی حاصل ہے. دنیا بھر میں یہ حقوق اور اقدار بہت سے ممالک میں قوانین کی صورت میں مرتب شدہ ہیں اور انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کے آرٹیکل 19میں موجود ہیں.

" ہر کسی کو ر۱ئے رکھنے ۱ور اس کے۱ظہار کا حق حاصل ہے. اس حق میں بغیر مداخلت کے ر۱ئے رکھنے کا حق۱ور معلومات/خیا لات کوحاصل کرنے ۱ودوسروں کوفراہم کرنے کا حق شامل ہیں" یہ حقوق سرحدوں سے بالاترہیں.

بد قسمتی سے یہ اقدار تب ہی مستحکم ہوں گی جب تک معاشرہ ان کے لیے کوشش کرتا رہے گا.

ہم سب ’اس وقت شدید نقصان اٹھاتے ہیں جب افراد یا ادارے تحفظ تقریر سے رخ موڑ لیتے ہیں. شراکتی اور جمہوری حکومت کی کامیابی کا راز تعلیم یافتہ ووٹر کے صحیح فیصلے پرمنحصر ہے.

ہم پہلے ہی حالیہ واقعات کا شدید ردعمل دیکھ رہے ہیں. دنیا بھر میں حکومتیں ایسے قوانین لاگو کر رہی ہیں جو انتہائی سختی سے آزادی ۱ظہار کے حق کو محدود کرنے کا باعث بن سکتے ہیں.

ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں قانون ساز بنا سوچے سمجھے ایسے قانون کو پیش کر چکے ہیں جو کہ خبر رساں اداروں کے لیے ایک خطرہ ہے افسوس آنے والے دنوں میں ہم ایسی ہی کوششیں دوسرے ممالک میں دیکھنے والے ہیں.

اب وقت آچکا ہے کہ آپ اپنے حقوق کے لیےُ اٹھ کھڑے ہوں.

آئیے EFF کے ساتھ مل کر انٹرنیٹ سنسر شپ کے خلاف آواز ُ اٹھائیں

۱) اپنی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ پروفائل کے لیے EFF" نو سنسر شپ" بٹن ڈاؤن لوڈ کیجےئے

۲) اپنی سوشل نیٹ ورکنگ پروفائل کے لیے تصویری خاکے کو EFF "نو سنسر شپ" گرافک سے تبدیل کیجےئے

۳) EFFکی ٹیوٹرمہم میں شامل ہوں

۴) EFF کے ممبر بنےئے اور اپنے حقوق کی جدوجہد جاری رکھنے میں ہماری مدد کیجئے

سنسر شپ کے خلاف آواز ُ اٹھائیں

بلاگ اور ویب سائیٹس پر ۱ظہار آزادی کے فروغ کے لیے مندرجہ ذیل کوڈ اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ پر چسپاں کریں